ایس بی آئی جیسے چار یا پانچ بینکوں کی شدید ضرورت ::نرملاسیتارمن

0
image:swarajya

نئی دہلی (ایس این بی) : وزیرمالیات نرملا سیتارمن کا ماننا ہے کہ ملک کو نہ صرف زیادہ تعداد میں بلکہ زیادہ بڑے بینکوں کی ضرورت ہے۔ انڈین بینک ایسوسی ایشن کی 74ویں سالانہ عام میٹنگ (اے جی آئی ایم) میں انہوں نے کہاکہ ملک کی اکنامی نئی راہ کی طرف گامزن ہے اور جس طرح انڈسٹری نئی چیزوں کو اپنا رہی ہے، اس سے کئی چیلنجز پیدا ہوئے ہیں۔ وزیرمالیات نے انڈین بینک ایسوسی ایشن کی میٹنگ کا آغاز کیا۔ انہوں نے کورونا کی وجہ سے جان گنوانے والے بینک ملازمین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر مالیات نے کہاکہ ہندوستان کو اسٹیٹ بینک آف انڈیا جیسے 4یا5بینک کی ضرورت ہے۔ اکنامی اور انڈسٹری میں حال میں آئی تبدیلیوں کے پس منظر میں جس طرح سے چیزیں بدلی ہیں، انہیں پورا کرنے کیلئے ہمیں بینکنگ کی توسیع کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج بینکوں کا بہی کھاتہ صاف ستھرا ہے۔ ایسے میں وہ بازار سے پیسہ اٹھاسکتے ہیں۔ اس سے سرکار پر بینکوں کے ری-کیپٹلائزیشن کا بوج کم ہوگا۔ وزیرمالیات کے مطابق بینکوں کو تیز طرار بننے کی ضرورت ہے۔ انہیں ہر یونٹ کی ضرورت کو سمجھنا ہوگا، جس سے 400ارب ڈالر کے ایکسپورٹ ہدف کو حاصل کیا جاسکے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS