بھنور لال جین کے قاتل کے گھر پر بلڈوزر کیوں نہیں چلا:جے وردھن

0

بھوپال(یو این آئی) : کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ کے بیٹے اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر جے وردھن سنگھ نے حکومت سے سوال کیا ہے کہ نیمچ میں اب تک بزرگ بھنور لال جین کے قاتل کے گھر پر بلڈوزر کیوں نہیں چلا؟
مسٹر سنگھ نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ بلڈوزر دنیش کے گھر کیوں نہیں گیا، جس نے بھنور لال جین کو قتل کیا تھاکیونکہ وہ بی جے پی لیڈر ہے ۔نیمچ کے رہنے والے دنیش کشواہا کا ایک ویڈیو حال ہی میں وائرل ہوا تھا جس میں وہ مسلمان ہونے کے شبہ میں ایک بزرگ شخص پر حملہ کرتے ہوئے نظر آرہا تھا۔ بعد میں بزرگ کی شناخت رتلام کے رہنے والے بھنور لال جین کے طور پر ہوئی، جو اپنے خاندان سے بچھڑ گیا تھا۔ بھنور لال جین ذہنی طور پر کمزور تھا، جس کی مار پیٹ کے بعد موت ہوگئی۔ ملزم دنیش کشواہا کا تعلق بھارتیہ جنتا پارٹی سے ہے ۔ پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS