راہل گاندھی نے ان کے ٹریکٹر کی گدی پر سوال اٹھانے والے بی جے پی کے لیڈروں کو نشانہ بنایا

0

 کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے کسان بچا و یاترا کے دوران ان کے ٹریکٹرمیں لگی گدیپر سوال اٹھانے والے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ انہیں میرے ٹریکٹر کی گدی تو نظر آئی لیکن ٹیکس دہندگان کے آٹھ ہزار کروڑ روپے سے خریدا گیا آرام دہ اور عالیشان ایئر انڈیا کا جہاز نظر نہیں آیا۔
مسٹر گاندھی نے کھیتی بچاو یاترا کے تیسرے دن آج پرمیڈیا سے بات چیت میں ٹریکٹر کی گدی پر پوچھے گئے سوال کے جوا ب میں کہاکہ وزیراعظم نریندرم ودی کے لئے خریدے گئے مہنگے اور لکزری طیارہ کے بارے میں سوال کیوں نہیں پوچھا جاتا۔
خیال رہے کہ مسٹر گاندھی، پنجاب کے وزیراعلی، پنجاب امور کے انچارج سمیت کئی لیڈر جس ٹریکٹر پر یاترا کے دوران بیٹھے تھے اس کی آرام دہ گدی کو بی جے پی نے مدا بنا لیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہاکہ جو طیارہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرم کے پاس ہے، صرف اس لئے مسٹر مودی کو بھی ایسا ہی طیارہ چاہئے جس پر لوگوں کے کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔ حیرانی کی بات ہے کہ کوئی شخص وی وی آئی پی بوئنگ۔777خرید نے  کے لئے اتنی بڑی رقم کو کیوں نہیں دیکھ رہا اور کوئی ان سے اس بارے میں سوال بھی نہیں پوچھ رہا لیکن میرے ٹریکٹر کی گردی پر مسٹر مودی کے خیرخواہوں کی نگاہیں لگی ہوئی تھیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS