سیتا پور:لڑکی کو زندہ جلایا ،شدید طور سے جھلسی

0

 اترپردیش کے ضلع سیتا پور کے پسواں علاقے میں ایک نوجوان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک لڑکی کے اوپر مٹی کا تیل ڈال کر اسے آگ کے حوالے کردیا جس سے وہ جھلس کر شدید طور سے زخمی ہوگئی۔

پولیس ذرائع نے منگل کویہاں بتایا کہ بریلی کی ایک لڑکی کو معاشقے میں پھنسا کر پرکاش سنگھ نام کا ایک نوجوان اسے شاہجہاں پور لے آیا۔ جب لڑکی نے شادی کرنے کا دباؤ بنایا تو پرکاش نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر لڑکی کو شادی کرنے کے بہانے سیتا پور لے کر چلے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ سیتا پور کے پساواں تھانہ علاقے میں پرکاش نے دوستوں کے ساتھ مل کر لڑکی کے اوپر مٹی کا تیل ڈالا اور اسے زندہ جلانے کی کوشش کی۔ لڑکی کے شور مچانے پر مقامی افراد موقع پر پہنچے تو ملزمین فرار ہوگئے۔ شدید طور سے جھلسی متاثرہ کو ضلع اسپتال سے لکھنؤ ریفر کردیا گیا ہے۔ پولیس ملزمین کی تلاش میں مشغول ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS