ڈبلیو ایچ او نے کووڈ- 19منیجمنٹ میں یوپی کی تعریف کی

    0

    کورونا انفیکشن سے بچاؤ کے لئے اترپردیش حکومت کی جانب سے ترتیب دی گئی حکمت عملی کو عالمی صحت تنظیم(ڈبلیو ایچ او) نے قابل تعریف بتایا ہے۔

    ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق اترپردیش حکومت نے کورونا متاثرہ مریضوں کے رابطے میں آئے 93فیصدی افراد کی کانٹیکٹ ٹریسنگ کر کے کورونا کی رفتار پر قابو حاصل کیا۔کووڈ۔19 سے بچاؤ کے لئے یوپی حکومت نے جو کانٹیکٹ ٹریسنگ کی حکمت عملی اپنا ئی ہے وہ دوسری ریاستوں کے لئے مثال بن سکتی ہے۔

    وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی پہل پر محکمہ صحت کی جانب سے کورونا انفکشن کی روک تھام کے لئے ابتدا سے ہی ٹھوس اقدام کئے جارہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یوپی میں کورونا کے 474054ایکٹیو مریض ہیں۔ ملک کی آبادی کے حساب سے سب سے بڑا صوبہ ہونے کے بعد کووڈ۔19 انفکشن کو روکنے کے لئے یوپی حکومت نے جو اقدام کئے ہیں وہ قابل تعریف اور دوسری ریاستوں کے لئے ترغیب کا باعث ہیں۔

    یوپی حکومت نے ڈبلیو ایچ او کے ساتھ مل کر کووڈ۔19انفیکشن کو روکنے کے لئے بڑے پیمانے پر کنٹیکٹ ٹریسنگ کی کاروائی کا آغاز کیا ۔یوپی حکومت کے نیشنل پبلک ہیلتھ مانیٹرنگ پروجکٹ نے عالمی صحت تنظیم کے ساتھ مل کر کووڈ -19 کی روک تھام کے لئے یوپی کے 75اضلاع میں 800طبی افسران کی تعیناتی کی جنہوں نے یکم تک 14اگست تک 58ہزار افراد کی جانچ کی۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS