دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ساڑھے 5 کروڑ کے پار

    0

    عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) کے تیزی سے بڑھتے ہوئے  معاملوں  کے درمیان دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد ساڑھے پانچ کروڑ کے پار ہو چکی ہے اور اس عالمی وبا سے   اب تک 13.27 لاکھ زیادہ سے زیادہ لوگ فوت ہوچکے ہیں۔
    ریاستہائے متحدہ امریکہ، ہندوستان اور برازیل میں دنیا بھر  کے مجموعی متاثرین کا تقریبا 48 فیصد  حصہ ہے۔ کورونا وائرس کے متاثرین اور اموات کے لحاظ سے امریکہ، ہندوستان اور برازیل بالترتیب  پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ جبکہ کورنا وائرس صحتیاب ہونے والوں کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان، برازیل اور امریکہ بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
    امریکہ کی جان ہاپکینس یونیورسٹی کے  شعبہ سائنس  و انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی طرف سے جاری ہونے والے  اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 190 ممالک میں  کورونا وائرس  سے اب تک 55021938 افراد  متاثر ہوئے ہیں اور   1327228 افراد فوت ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک  امریکہ   اس عالمی وبا   کے متاثرین  اور اموات  کے لحاظ سے دنیا میں  پہلے نمبر پر  اور  شفایابی کے  معاملے  میں تیسرے نمبر ہے۔ امریکہ میں  اب تک 11202980 افراد   متاثر ہوئے ہیں اور 247202 مریض فوت ہوچکے ہیں۔
    ہندوستان میں منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 29163 نئے مریض رپورٹ ہوئے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 88.74 لاکھ تک پہنچ گئی۔ جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 82.90 لاکھ ہوگئی ہے اور اموات کی تعداد بڑھ کر 130519 ہوگئی ہے ۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں میں 12077  کی کمی کے بعد  ان کی تعداد  453401 رہ گئی ہے۔
    برازیل کورونا  وائرس کے متاثرین کے معاملے میں تیسرے نمبر پر اور  اموات کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے۔ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 58.76 لاکھ کو عبور کرچکی ہے جبکہ کورونا وائرس سے  166014 افراد  فوت ہوگئے ہیں۔
    فرانس میں اب تک 20.41 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 45122 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ روس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19.32 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، جہاں اب تک 33184 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسپین میں اس عالمی وبا کی وجہ سے اب تک 14.96 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں، جں میں سے 41253 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اب تک  برطانیہ میں 13.94 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 52240 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
    ارجنٹائنا میں کورونا وائرس سے اب تک  تقریبا 13.18 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 35727 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کولمبیا میں اب تک 12.05 لاکھ سے زیادہ افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، جن میں سے 34223 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
    یوروپی ملک اٹلی میں 12.05 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 45733 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ میکسیکو میں کورونا وائرس سے اب تک 10.09 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 98861 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
    پیرو میں اب تک 9.30 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، جن میں سے 35067 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں 7.85 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 12404 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں  تقریبا 7.47 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 20153 افراد  فوت ہو چکے ہیں۔
    ایران میں اب تک 7.38 لاکھ افراد اس عالمی وبا سے متاثر ہوچکے ہیں، جن میں سے 40582 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پولینڈ میں  کورونا وائرس کے 6.65 لاکھ سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور 9499 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ چلی میں  5.28 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 14738 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
    یوکرین  متاثرہ افراد کی تعداد میں بیلجیم سے  آگے نکل گیا ہے، جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 5.61 لاکھ سے زیادہ ہے اور 10002 افراد  فوت ہوگئے ہیں۔ بیلجیم  میں کورونا وائرس سے 5.37 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 14616 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عراق میں      متاثرہ افراد کی تعداد 5.21 لاکھ سے زیادہ ہے اور  مرنے  والوں کی تعداد 11،580 ہوگئی ہے۔ انڈونیشیا میں  متاثرہ افراد کی تعداد 4.57 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور اموات کی تعداد 15037 ہوگئی ہے۔ جمہوریہ چیک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4.54 لاکھ ہوگئی ہے اور اموات کی تعداد 5926 ہوگئی ہے۔ نیدرلینڈ میں کورونا وائرس سے 4.43 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 8430 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بنگلہ دیش میں  متاثرہ افراد کی تعداد 4.29 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے، جن میں سے 6159 افراد  فوت ہو چکے ہیں۔
    اب تک      ترکی میں کورونا وائرس سے تقریبا 4.0 4.08 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 11326 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ فلپائن میں اب تک 4.04 لاکھ سے زائد افراد اس عالمی وبا سے متاثر ہوچکے ہیں، جن میں سے  7752 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔  سعودی عرب میں اب تک کورونا وائرس سے 3.52 لاکھ سے  افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے  5625 افراد فوت ہوئے ہیں۔
    پاکستان میں اب تک 3.52 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس  سے متاثر ہوچکے ہیں، جن میں سے 7092 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسرائیل میں اب تک 3.22 لاکھ سے زیادہ لوگ اس عالمی وبا سے متاثر ہوچکے ہیں، جن میں سے 2716 افراد  ہلاک ہوگئے ہیں۔
    کورونا وائرس  سے ایکواڈور میں 13016 افراد، کناڈا میں 11075، بولیویہ میں 8859، رومانیہ میں 8684، مصر میں 6429، سویڈن میں 6164، چین میں 4742، گوئٹے مالا میں 2880، پنامہ میں 2856 اور ہونڈوراس میں 2804 افراد فوت ہوئے ہیں۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS