دہلی یونیورسٹی اور ہری سنگھ گور سنٹرل یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر کون؟

0
Image: Times of India

نئی دہلی،(یو این آئی) صدر رام ناتھ کووند نے پروفیسر یوگیش سنگھ کو دہلی یونیورسٹی کا نیا وائس چانسلر اور پروفیسر نیلیما گپتا کو ہری سنگھ گور سنٹرل یونیورسٹی ، ساگر (مدھیہ پردیش) کی نئی وائس چانسلر مقرر کیا ہے۔
وزارت تعلیم نے اس تقرری سے متعلق احکامات بدھ کو جاری کیے۔ قابل ذکر ہے کہ دہلی یونیورسٹی میں کل وقتی وائس چانسلر کا عہدہ اکتوبر 2020 میں پروفیسر یوگیش تیاگی کی برطرفی کے بعد خالی تھا۔ اس دوران پروفیسر پی سی جوشی کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS