قدیم ترین مسجد کے تزئین وآرائش کا کام مکمل، جانیں کب سے عام لوگوں کے لیے کھول دی جائے گی؟

0
Image: NDTV India

تریشور،کیرلہ:(ایجنسی) برصغیر پاک و ہند میں تریشور کی قدیم ترین مسجد تزئین و آرائش کے بعد نمازیوں اور عام لوگوں کے لیے دوبارہ کھول دی جائے گی۔ ریاست کے زیرانتظام ورثہ پروجیکٹ (ایم ایچ پی) کے تحت چیرامن جامع مسجد کی خوبصورتی تقریبا 30 ماہ کی محنت کے بعد بحال کی گئی ہے۔ یہ مسجد 629 عیسوی میں بنائی گئی تھی۔

ایم ایچ پی کے منیجنگ ڈائریکٹر پی ایم نوشاد نے کہا کہ ڈسٹرکٹ تریشور کے کوڈنگلور میں واقع مسجد کو اس کے اصل انداز اور ہیئت میں بحال کیا گیا ہے اور اس پر تقریبا 1.14 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرمت مئی 2019 میں شروع ہوئی۔ اس کے علاوہ میں دو منزلہ اسلامک ہیریٹیج میوزیم کی تعمیر بھی تقریباایک کروڑ روپے کی لاگت سے کی جارہی ہے۔ مرمت کے کام کی تکمیل کے بارے میں حکومت کو مطلع کرنے کے بعد ایم ایچ پی کے عہدیدار اب انتظار کر رہے ہیں کہ کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پی وجیان مسجد کو عام لوگوں کے لیے کھولنے کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS