شوچالئے نہیں ہونے پر کیا پرشیانی ہوتی ہے

0

نئی دہلی (ایجنسی)چاندنی دیوی کے گھر شوچالئے نہیں ہونے کی وجہ سے انہیں کھلے میں جانا ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ انفیکشن کا شکار ہوگیں۔ جس کی وجہ سے انہیں مزدوری کا کام چھوڑنا پڑا۔ گھر کی ذمہ داری ہونے کی وجہ ان کو کافی پریشانی کا سامنہ کرنا پڑرہا ہے۔ اس وجہ سے ان کے شوہر بھی کام کو لے کر پریشان رہنے لگے۔ اس وجہ سے ان کی مالی حالت کافی خراب ہوگی۔ شوچالئے تعمیر کا مقصد کھلے میں باتھروم کرنا بند کرانا اور لوگوں میں صاف ستھرائی کو بڑھائوا دینا ہے ساتھ ہی لڑکیوں اور عورتوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے اور لوگوں میں صفائی کے اصول اپنانے کی مہم چلانا بھی ہے۔ ایم ایچ ٹی (MHT)نے ایچ سی ایل فائونڈیشن مینجر شری وینیت کمار سنگھ کے ماتحت اور لون کے ذریعہ اب تک لکھنئو شہر میں شرم بہار نگر دو گڈیک نورا میں 16شوچالئے کی تعمیر کرائی ہے اور 9شوچالئے تعمیر کا کام جاری ہے گجرات مہلا ہائوسنگ سیوا ٹرسٹ ایک ادارا ہے جو 26سالوں سے ہندوستان کے مختلف ریاستوں میں زمینی طور پر عورتوں کی رہائش، رہن سہن اور کام کے ماحول کو سدھار لانے کے لئے کام کررہی ہے۔ جیسے پانی، سیور لائن، سڑک، بجلی وغیرہ کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے بستی میں عورتوں کے گروپ کو متحد کرکے ان کے ساتھ کام کرتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS