عرب ممالک میں پہلے روزے کی تاریخ کیا ہوگی؟

0
عرب ممالک پہلے رمضان کی تاریخ کیا ہوگی؟
عرب ممالک پہلے رمضان کی تاریخ کیا ہوگی؟

ریاض: بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ عرب ممالک میں اتوار 10 مارچ کو رمضان کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ متحدہ عرب امارات کے سرکاری خبررساں ادارے ’وام‘ کے مطابق بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے ڈائریکٹر انجینیئر محمد شوکت عودۃ نے کہا کہ 11 فروری اتوار سے شعبان کا مہینہ شروع ہوا ہے اور اتوار 10 مارچ کو 29 شعبان ہو گی۔

محمد شوکت کا کہنا تھا کہ کچھ عرب ممالک میں 10 مارچ اتوار کو چاند دیکھا جا سکے گا اور 11 مارچ پیر کو یکم رمضان 1445ھ کا آغاز ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریاض الجنہ میں عبادت کیلئے اجازت لینا اور بھی ہوا آسان، جانیں کیسے کریں رجسٹریشن؟

 فلکیاتی مرکز کے ڈائریکٹر نے کہا کہ اتوار 10 مارچ کو چاند، سورج سے کافی قریب ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ  پیر11 مارچ کو تمام اسلامی ممالک میں چاند باآسانی دیکھا جا سکے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS