عصمت دری کیس میں سمجھوتہ کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے کا مطالبہ، بی جے پی لیڈر سمیت دو گرفتار

0

حصار (یو این آئی): ہریانہ کے حصار میں پولیس نے عصمت دری کے ایک معاملے میں سمجھوتہ کے نام پر ملزم سے ڈیڑھ لاکھ روپے مانگنے کے الزام میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر سمیت دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے بدھ کو بی جے پی لیڈر کپل نارو کو ہانسی کی عدالت میں پیش کیا۔

پولیس کے مطابق دسمبر میں ایک خاتون نے تھانے میں شکایت درج کروائی تھی کہ تین سال قبل ہریانوی فنکار نوین نارو نے اسے نشہ آور اشیاء پلا کر اس کی عصمت دری کی تھی اور گزشتہ تین سال سے وہ اسے ویڈیو بنانے کے نام پر بلیک میل کر رہا تھا۔ وائرل شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے خواتین پولیس نے نارو کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ نارو اور اس کی اہلیہ نے اس وقت کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مسٹر کانت جادھو سے ملاقات کی اور الزام لگایا کہ شکایت کنندہ خاتون نے رقم بٹورنے کے لیے مقدمہ درج کرایا تھا۔

اس دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ کچھ لوگ نارو کے خلاف درج عصمت دری کیس میں تصفیہ کے لیے رقم دینے کے لیے اس پر دباؤ ڈال رہے تھے۔ اس کے بعد ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور پولیس نے بی جے پی یوا مورچہ منڈل کے صدر اور رام سنگھ کالونی کے رہنے والے ستپال کو منگل کو عدالت کے احاطے میں معاہدے کے نام پر ڈیڑھ لاکھ روپے لینے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

پولیس نے کپل کے خلاف دفعہ 384 کے تحت طاقت کے ذریعے بھتہ لینے یا طاقت کا غلط استعمال کرنے اور دفعہ 12بی کے تحت سازش کا مقدمہ درج کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ای ڈی نے کیجریوال کو آٹھویں بار سمن بھیجا

کپل کو ایک ماہ قبل 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر ہانسی انتظامیہ نے اچھے سماجی کاموں کے لیے ایک اعزاز سے نوازا تھا۔ ہانسی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ مقصود احمد نے کپل کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS