ریاض الجنہ میں عبادت کیلئے اجازت لینا اور بھی ہوا آسان، جانیں کیسے کریں رجسٹریشن؟

0
ریاض الجنہ میں عبادت کیلئے اجازت لینا اور بھی ہوا آسان، جانیں کیسے کریں رجسٹریشن
ریاض الجنہ میں عبادت کیلئے اجازت لینا اور بھی ہوا آسان، جانیں کیسے کریں رجسٹریشن

ریاض: ہر مسلمان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ ریاض الجنہ میں نماز کی سعادت حاصل کرے، مگر اس مقام تک رسائی کے لئے آپ کو ایک مرحلہ سے گزرنا پڑتا ہے۔ ”نسک“ ایپ پر رجسٹریشن کر کے یہ سعادت باآسانی حاصل کرسکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں زائرین کی سہولت کے لئے ایک ایپ تیار کی گئی ہے، جس کے باعث زائرین آسانی کیساتھ ریاض الجنہ میں نماز اور عبادت کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں۔

ریاض الجنہ میں نماز اور عبادت کی سعادت حاصل کرنے کے لئے آپ کا نسک ایپ پر اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے۔

اکاؤنٹ بنانے کے بعد آپ رجسٹر آپشن پر کلک کریں، اور اگلے مرحلہ پر الرودہ الشرفہ میں نماز پر کلک کریں، اس کے بعد، آپ کو افراد کا نمبر دکھانا ہوگا، وقت اور تاریخ لکھیں، اور پھر کنٹینیو آپشن پر کلک کریں۔

جس کے بعد اتھارٹی آپ کی درخواست کا جائزہ لے گی اور آپ کو اجازت نامہ جاری کردیا جائے گا۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ آنے والے زائرین کے پاس ریاض الجنہ میں عبادت کے لیے اجازت نامہ ہونا ضروری ہے جو کہ ریاض الجنہ کی زیارت سے قبل درخواست دے کر حاصل کرسکتے ہیں۔

اس ایپ کی بدولت بہت سے عازمین جو معذور ہیں اور رش کی وجہ سے انتظار نہیں کر سکتے وہ بھی مستفید ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا : عبدالعزیز

حکام کا کہنا ہے کہ شعبان کے آخری مہینے میں 480,000 سے زائد زائرین کو ریاض الجنہ کے لیے پرمٹ جاری کئے گئے، جنہوں نے آن لائن درخواست نسک ایپ کے ذریعے جمع کرائی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS