غزّہ میں سلامتی کونسل کے بِل کا نہیں ہمارے منصوبے کا اطلاق کیا جائے: امریکہ بضد

0
غزّہ میں سلامتی کونسل کے بِل کا نہیں ہمارے منصوبے کا اطلاق کیا جائے: امریکہ بضد
غزّہ میں سلامتی کونسل کے بِل کا نہیں ہمارے منصوبے کا اطلاق کیا جائے: امریکہ بضد

ریو دے جینیرو (یو این آئی): امریکہ نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے، غزّہ میں فائر بندی سے متعلق، بِل کو غیر موئثر سمجھنے کی وجہ سے مسترد کیا گیا ہے۔ امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن جی۔20 وزرائے خارجہ اجلاس کے سلسلے میں برازیل کے شہر ریو دے جینیرو میں ہیں۔ اخباری نمائندوں کے لئے ایجنڈے کے موضوعات پر جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غزّہ میں فائر بندی سے متعلقہ بِل کو مسترد کیا ہے کیونکہ ہم نہیں سمجھتے کہ اس سے کوئی موئثر نتائج نکل سکیں گے۔ اس کے برعکس ہم قیدیوں کے تبادلے اور غزّہ کے لئے انسانی امداد پر مبنی فارمولے کو زیادہ قابلِ عمل خیال کرتے ہیں۔

بلنکن نے کہا ہے کہ دیگر جی۔20 ممالک کی طرح ہم بھی غزّہ میں جھڑپوں کے خاتمے کے خواہش مند ہیں۔ لیکن اس معاملے میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا بِل کارآمد ثابت نہیں ہو گا۔ اس موضوع پر ہمارے دو اعتراضات ہیں۔ پہلا یہ کہ بِل میں قیدیوں کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا۔ دوسرا یہ کہ بِل کے لئے منتخب کیا گیا وقت غیر موزوں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وسطی غزہ کے نصیرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 17افراد جاں بحق

بلنکن نے کہا ہے کہ امریکہ کی تجویز حماس کے زیرِ حراست قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے بھی اور علاقے میں کافی مقدار میں انسانی امداد پہنچانے کے حوالے سے بھی زیادہ قابلِ عمل ہے۔ ہم جلد از جلد باقی قیدیوں کی بھی رہائی اور زیادہ لمبے عرصے کی انسانی فائر بندی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں”۔
واضح رہے کہ غزّہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں زیادہ تر بچوں اور عورتوں پر مشتمل 30 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS