وسطی غزہ کے نصیرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 17افراد جاں بحق

0
File Pic
File Pic

غزہ، (یو این آئی): وسطی غزہ میں نصیرات پناہ گزین کیمپ میں واقع مکان پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 17 فلسطینی جاں بحق اور 34 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ مقامی طبی ذرائع نے بدھ کے روز ژنہوا کو یہ اطلاع دی۔ذرائع نے بتایا کہ امدادی کارروائیاں ابھی جاری ہیں اور مہلوکین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ بازیاب ہونے والے تمام متاثرین کو دیر البلح شہر کے الاقصی شہداء اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔عینی شاہدین کے حوالے ژنہوا نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیارے نے بے گھر خاندانوں کو پناہ دینے والے مکان پر متعدد میزائل داغے۔زبردست دھماکے سے عمارت زمیں بوس گئی اور کیمپ کے مغربی حصے میں پڑوسی مکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: قیدیوں کی رہائی سے متعلق نئی تجاویز، معمولی تبدیلی کیساتھ حماس اپنے موقف پر قائم

دریں اثناء، حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے بدھ کے روز ایک پریس بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 29,313 ہو گئی ہے، جب کہ 69,333 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیل اور حماس تنازعہ جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS