شاہ رخ خان کے باڈی گارڈ کی تنخواہ کتنی ہے؟

0
Image: Geo Urdu News

ممبئی(ایجنسی):اداکارشاہ رخ خان بالی وڈ کنگ کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں جن کے مداحوں کی تعداد ہندوستان سے باہر پوری دنیا میں موجود ہے۔ مداحوں کی اتنی بڑی تعداد اور شہرت کے باعث شاہ رخ کی سکیورٹی اتنی ہی سخت ہے جس کےلیے انہوں نے ایک ذاتی محافظ بھی رکھا ہوا ہے۔
شاہ رخ کے ساتھ ان کے باڈی گارڈ روی سنگھ بھی ہر جگہ دیکھے جاتے ہیں چاہے پھر شاہ رخ بیٹے آرین سے ملنے آرتھر جیل جائیں یا بیٹے کے کیس کے لیے عدالت جائیں بالی وڈکنگ کے باڈی گارڈ روی سنگھ ان کے ساتھ ہر جگہ ہوتے ہیں۔
میڈیا کے مطابق روی سنگھ شاہ رخ اور ان کے اہل خانہ کی سکیورٹی ٹیم کے سربراہ کے طور پر تقریباً 10 سالوں سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ روی سنگھ کی سالانہ تنخواہ 2 کروڑ 70 لاکھ روپے بنتی ہے جو کہ ماہانہ 22 لاکھ 50 ہزار روپے روپے ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS