157 امیدواروں میں کئی مسلم چہرے
کولکاتا :بی جے پی نے آج مغربی بنگال میں پانچویں، چھٹے، ساتویں اور آخری مرحلے کیلئے 157 امیدواروں کے نام کا اعلان کردیا ہے، جس میں پارٹی کے قومی نائب صدر مکل رائے کو ندیا ضلع کے کرشنا نگر شمال سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ مکل رائے کسی زمانے میں ممتا بنرجی کے قریبی رہے ہیں۔بھوانی پو اسمبلی حلقہ، جوممتا بنرجی کا انتخابی حلقہ ہے اور اس مرتبہ ترنمو ل کانگریس ریاستی وزیر شوبھن دیب چٹو پادھیائے کو امیدوار بنایا گیا ہے ۔بی جے پی نے حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہونے والے اداکار رودر نیل گھوش کو امیدوار بنایا ہے۔اس کے علاوہ سابق ریاستی صدر راہل سنہا، شیامک بھٹاچاریہ ، اگنی مترا پال اور پورن مترا شامل ہیں ۔ اس فہرست میں کئی ممبران پارلیمنٹ ، ادکار اور کئی سینئر لیڈروں کے نام شامل ہیں ۔ تاہم چورنگی حلقے سے بی جے پی نے سابق ریاستی کانگریس کے صدر سومن مترا کی اہلیہ شیکھا مترا کو امیدوار بناکر شرمندگی کا سامنا کرلیا ہے ۔کیوں کہ مترا نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑنے کی بات نہیں کی ہے اورنہ بی جے پی سے انہوں نے رابطہ کیا ہے ۔اس فہرست میں کئی مسلم چہرے بھی ہیں۔ اس سے قبل آئی 2فہرست میں کسی مسلم امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا۔ بی جے پی کے آل انڈیا نائب صدر مکل رائے کو کرشنا نگر شمال سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ ان کے اصل مخالف ترنمول اسٹار کی امیدوار اداکارہ کوشانی مکھرجی ہیں۔اس کے علاوہ امیدواروں کی فہرست میں جگناتھ سرکار جیسے ممبر پارلیمنٹ بھی شامل ہیں۔ راہل سنہا کو ہابرا سے امیدوار بنایا گیا ہے۔راہل سنہا نے کہا کہ امیدواروں کی فہرست میں زندگی کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والوں کو جگہ دی گئی ہے ۔میں خود دیر رات تک امیدواروں کی فہرست تیار کرنے کیلئے میٹنگ میں تھا۔جمعرات کو بی جے پی کے ذریعہ اعلان کردہ157امیدواروں میں سے راجرہاٹ گوپال پور میں بی جے پی نے شیامک بھٹاچاریہ کو امیدوار بنایا ہے ۔ بدھا ن نگرمیں بی جے پی امیدوار سبیاساچی دتہ، کھڑدا سے بی جے پی کے امیدوار کے طور پر شیل بھدر دت کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔ بھاٹ پارہ میں بی جے پی امیدوار ارجن سنگھ کے بیٹے پون سنگھ کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ بیج پور سے مکل رائے کے بیٹے شوبھرانسوررائے کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔








نیز امیدواروں کی فہرست میں رائے گنج میں کرشنا کلیانی ، کرشن نگر شمال میں مکل رائے ، ہابرا سے راہل سنہا ، بیج پور میں شوبھرانسورائے ، بھاٹپارہ سے پون سنگھ ، باارنگر سے پنو سنگھ ، بدھان نگر میں سب یاچی دتہ کانام شامل ہیں
ترنمول کانگریس کی حکومت میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہنے والے رودر نیل نے کہا کہ میں عوام کے لئے کام نہیں کرپارہا تھا مجھے امید ہے کہ اب میں کام کروں گا ۔انہوں نے کہا تھا کہ میں ہوڑہ کا بھومی پتر ہوں اور مجھے بی جے پی ہوڑہ کے شیپ پور سے امیدوار بنائے گی اور وہ ہوڑہ میں انتخابی مہم چلارہے تھے لیکن بی جے پی نے انہیں ممتا بنرجی کے پرانے اسمبلی حلقہ بھوانی پور سے امیدوار بنایا ہے ۔ممتا بنرجی یہاں سے 2011اور 2016میں انتخاب جیت کر وزیر اعلیٰ کے عہدہ پر آئی تھیں ۔مگر اس مرتبہ ممتا بنرجی نندی گرام سے انتخاب لڑرہی ہیں ۔
رودر نیل نے کہا کہ میں بھوانی پور کے ووٹروں کے لئے نیا نہیں ہوں،یہ حلقہ گرچہ سے ممتا بنرجی کا حلقہ رہا ہے مگر اس مرتبہ نظریاتی لڑائی ہے ۔میں ہمت سے مقابلہ کروں گا ۔بی جے پی نے اس مرتبہ کئی فلمی شخصیتوں کو امیدوار بنایا ہے ان میں تنوشری چکرورتی ، پائل سرکار ، یش ، انجنا باسو شامل ہیں ۔اس فہرست میں اب روڈرنیل ، پرنو میترا اور اگنی میترا پال کے نام بھی شامل ہوگئے ہیں ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS