ابتدائی رجحانات میں بی جے پی اور ترنمول کے درمیان کانٹے کی ٹکر

0
image:www.zeebiz.com

کولکتہ: ( یواین آئی) مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں 294 میں سے 292 سیٹوں کے لئے اتوار صبح آٹھ سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی اورابتدائی رجحانات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور ترنمول کانگریس کے درمیان کانٹے کی ٹکر نظر آرہی ہے ۔ صبح 9 بجے تک ترنمول کانگریس کو 53 سیٹوں پر برتری حاصل تھی اور بی جے پی 49 سیٹوں پر آگے تھی۔
سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان صبح آٹھ بجے ووٹوں کی گنتی کا شروع ہوئی۔ ریاست کی 292 سیٹوں پر ہوئی ووٹنگ میں سے 102 کے رحجان سامنے آئے ہیں ۔ جہاں پوسٹل ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ریاست کی 292 سیٹوں کے لئے 2116 امیدواروں نے انتخاب لڑا تھا،جن کی انتخابی قسمت کا فیصلہ آج ہو جائے گا۔

آپ کے تاثرات
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here