کیرالہ میں سخت سکیورٹی کے درمیان ووٹوں کی گنتی شروع

0
Image:Firstpost

ترواننت پورم: (یواین آئی) کورونا وبا سے متعلق جاری سخت ہدایات اور سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان کیرالہ اسمبلی کی
140 سیٹوں کے لئے اتوار کی صبح آٹھ بجے ووٹ شماری شروع ہو گئی ہے ۔
ووٹوں کی گنتی صبح آٹھ بجے شروع ہوئی اور سب سے پہلے پوسٹل بیلٹ کی گنتی ہو گئی ۔ اس کے آدھے گھنٹے کے بعد الیکٹرانک
ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں پڑے ووٹوں کی گنتی شام ساڑھے آٹھ بجے شروع ہو جائے گی ۔
ریاست میں 15 ویں اسمبلی کےانتخابات ایک ہی مرحلے میں 6 اپریل کواختتام پزیر ہوئے تھے۔ ریاست میں اصل مقابلہ حکمران
مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے زیر قیادت لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ (ایل ڈی ایف) اور حزب اختلاف کانگریس کی زیرقیادت یونائیٹڈ
ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) کے درمیان ہے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیرقیادت قومی جمہوری اتحاد کو بھی انتخابات میں اچھی
کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی امید ہے ۔
ریاستی اسمبلی کی کل 140سیٹیں ہیں۔ ایسی صورتحال میں کسی بھی پارٹی یا اتحاد کو حکومت بنانے کے لئے کم سے کم 71
سیٹوں پر جیت حاصل کرنا ضروری ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS