ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چار سے پانچ روز تک موسم خشک رہنے کی پیشن گوئی

0
بھارت کے کئی حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان
بھارت کے کئی حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

نئی دہلی (یو این آئی): ملک کے شمال مغرب، وسطی حصے کے آس پاس کے علاقوں اور مشرقی علاقوں میں پیر کو ہونے والی بارش کے بعد اگلے چار سے پانچ دنوں تک موسم خشک رہنے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے مغربی ڈسٹربنس کے اثرات کے باعث 5 فروری کو جموں و کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان، مظفرآباد، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ 5 فروری کو اتراکھنڈ میں ژالہ باری ہوسکتی ہے۔

آئی ایم ڈی کے مطابق 5 فروری کو اتر پردیش، مشرقی راجستھان اور مدھیہ پردیش میں الگ تھلگ مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے اور اس کے بعد موسم خشک رہ سکتا ہے۔

آئی ایم ڈی نے کہا کہ 5 سے 7 فروری تک اروناچل پردیش، سب ہمالیائی مغربی بنگال، سکم، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، میزورم، منی پور اور تریپورہ اور مغربی بنگال میں گنگا کے ساحلی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوگی۔ جھارکھنڈ اور بہار میں برفباری کی پیش قیاسی ہے۔

مزید پڑھیں: چندی گڑھ میئر انتخاب پر سپریم کورٹ سخت، افسر نے جمہوریت کا قتل کیا تھا

محکمہ موسمیات نے کہا کہ 5 فروری کو اروناچل پردیش میں شدید بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ 5 فروری کو سکم میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS