دہلی میں بارش سے موسم خوشگوار،گرمی سے واقعی راحت

0

نئی دہلی : (یو این آئی) قومی دارالحکومت دہلی میں پیر کی صبح سویرے بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ نئی دہلی اور پام علاقوں میں پیر کی صبح الصبح شروع ہونے والی بارش سے درجہ حرارت میں گراوٹ آئی اور لوگوں کو شدید گرمی سے کچھ راحت ملی ۔ صبح 5.30 بجے نئی دہلی میں درجہ حرارت کم ہو کر26.2 ڈگری سنٹی گریڈ اور پالم میں 27 ڈگری سنٹی گریڈ پر آگیا ۔ اس دوران نمی بڑھنے سے حبس میں بھی اضافہ ہوا۔ بارش کی وجہ سے کچھ مقامات پر صبح صبح پانی بھر گیا ۔ محکمہ موسمیات نے دہلی میں 22 جولائی تک دہلی میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS