سرکار ہرتیکھے سوال کا جواب دے گی لیکن اپوزیشن ایوان میں پر سکون ماحول بنائے

0
the indianexpress

نئی دہلی : (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ حکومت پارلیمنٹ میں حزب اختلاف اور عوام کے ہر تیکھے سوال کا جواب دینے کے لئے تیار ہے،لیکن اس کے لئے حزب اختلاف کو پرامن ماحول پیدا کرنا ہوگا ۔ مسٹر مودی نے پیر کو شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے مانسون سیشن سے پہلے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں آج میڈیا کو دیے ایک بیان میں ایوان میں حسن طریقے سے کام کاج ہونے کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے کہا ’’ایوان میں یہ سیشن نتیجہ خیز ثابت ہو ، معنی خیز بحث کے لئے وقف ہو ، ملک کے عوام جو جواب چاہتے ہیں،وہ جواب دینے کے لئے سرکار پوری طرح تیار ہے‘‘۔

تمام اپوزیشن کے لیڈروں سے گزارش ہے کہ وہ تیکھے اور دھاردار سوالات پوچھیں اور ایوان میں پرسکون ماحول برقرار رکھیں،جس سے حکومت کو جواب دینے کا موقع مل سکے۔ اس سے عوام تک حقائق پہنچانے کا موقع ملتا ہے۔ اس سے عوام کا اعتماد بڑھتا ہے ، ترقی کی رفتار تیز ہوتی ہے۔

مودی نے کہا کہ حکومت کورونا وبا پر پارلیمنٹ اور باہر دونوں جگہ بحث کرنے اورسیاسی جماعتوں کو تمام معلومات فراہم کرنے کے لئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دونوں ایوانوں کے لیڈروں کے ساتھ کورونا وباء کی صورتحال پر منگل کی شام کو بات کرنے کے لئے تیارہیں اور انہوں نے لیڈروں سے اس کے لئے وقت نکالنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا ’’کورونا وباء نے پوری دنیا کو اپنی گرفت میں لیا ہے ، اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ میں بھی اس پر معنی خیز بحث ہو اورترجیحی بنیادوں پر ہو ۔ تمام لیڈر اپنی تجاویز پیش کریں ،اس سے کورونا کے خلاف لڑائی میں نیا پن آ سکتا ہے ، خامیوں کو دور کیا جاسکتا ہے۔ ایوان کےتمام لیڈروں سے میں نے اپیل کی ہےکہ وہ کل شام کو وقت نکالیں ، تو میں انہیں کورونا سے متعلق تمام معلومات فراہم کرنا چاہتا ہوں۔ میں کورونا وبا کے سلسلے میں وزرائے اعلیٰ سے بھی بات کر چکا ہوں ‘‘۔

اس سے قبل وزیر اعظم نے وہاں موجود تمام لوگوں سے بھی کورونا سےمحتاط رہنے اور اس کے لئے کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ شخص اپنے بازو پر کورونا ویکسین کا ٹیکہ لگوانے کے بعد کورونا سے مقابلہ کرنے کے لئے قابل ہوجاتا ہے ۔

انہوں نے کہا ’’امید ہے کہ آپ سب کو ویکسین کا ایک ڈوز لگ گیا ہوگا۔ سب سے درخواست ہے کہ ایوان میں بھی ہم سب کورونا پروٹوکول پر عمل کرنے میں بھی تعاون پیش کریں ۔ یہ ویکسین بازو پر لگائی جاتی ہے،تو آپ’باہوبلی‘بن جاتے ہیں ۔

آپ کے تاثرات
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here