ولادیمیر پوٹن کی 21ویں سالانہ ہندوستان روس سمٹ میں شرکت متوقع

0
sakshieducation

نئی دہلی: (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان ہندوستان روس 21 ویں سالانہ چوٹی کانفرنس اور پہلی ٹو پلس ٹو وزرائے خارجہ اور دفاع کی میٹنگ پیر کو یہاں ہوگی۔ وزارت خارجہ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف اور وزیر دفاع سرگئی شوئیگو اتوار کی رات دیر گئے نئی دہلی پہنچیں گے۔ مسٹر لاؤروف پیر کو صبح 10.30 بجے سشما سوراج بھون میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کریں گے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ مسٹر سرگئی شوئیگو سے ملاقات کریں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS