Image:zeenews.india.com

پنجی : روسی باکسر آرتیوش لوپسان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کے ناک آؤٹ کنگ مانے جانے والے وجیندر سنگھ کا 12 میچوں کا ناقابل شکست سلسلہ جمعہ کی رات پانچویں راؤنڈ میں جیت کے ساتھ روک دیا۔
روس کے 26سالہ لوپسان نے ہندوستان میں پہلی بار کیسینو جہاز کی چھت پر کھیلے گئے اس مقابلے میں وجیندر کے ناقابل شکست رہنے کا خواب چکنا چور کردیا۔لوپسان نے مقابلے میں ابتداسے ہی اپنا دبدبہ بناکررکھا۔ وجیندر کے پاس اس مقابلے میں کچھ کر دکھانے کے لئے زیادہ مواقع نہیں تھے ، اور جو موقع تھے ، اس کا وہ فائدہ نہیں اٹھاسکے ۔لوپسان شروع ہی سے پرعزم نظر آرہے تھے ۔انہوں نے اپنے اونچے قد اور چستی کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔وجیندر کے پاس چوتھے راؤنڈ میں موقع تھا لیکن وہ اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکے ۔ لوپسان نے موقع کا بھر پور فائدہ اٹھایا اور میچ اپنے نام کیا۔وجیندر نے مقابلہ گنوانے کے بعد کہا، شکست اور فتح ایک کھیل کے دو رخ ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS