سابق ہندوستانی کپتان اور بی سی سی آئی سورو گانگولی نے لندن کی سڑکوں پر جم کر کیا رقص

0

نئی دہلی (ایجنسیاں) : سابق ہندوستانی کپتان اور بی سی سی آئی کے موجودہ صدر سورو گنگولی50 سال کے ہو گئے ہیں، اس موقع پر پوری کرکٹ برادری ان کے خصوصی دن پر انہیں مبارکباد دینے میں شامل ہوئی۔دادا کے نام سے مشہور گنگولی اپنی سالگرہ کے موقع پر الگ انداز میں نظر آئے۔ اپنی سالگرہ کے موقع پر، گنگولی نے اپنی فیملی ( بیٹی ثنا اور بیوی ڈونا)، دوستوں اور مداحوں کے ایک گروپ کے ساتھ لندن کی گلیوں میں مشہور بالی ووڈ گانوں پر جم کر رقص کیا۔اس موقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ اس سے قبل سچن تندولکر، جے شاہ کے ساتھ پارٹی کرتے ہوئے بھی ان کی تصاویر دیکھی گئی تھیں۔
گنگولی کی پارٹی میں سچن تندولکر، بی سی سی آئی سیکریٹری جے شاہ، بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا موجود تھے۔ اس دوران ٹوئٹر پر سورو، سچن، جے شاہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے راجیو شکلا نے لکھا، ’سورو گنگولی کی 50ویں سالگرہ منائی۔ اس کی صحت مند اور خوشگوار زندگی کی خواہش کرتے ہیں‘۔
https://twitter.com/Vineetsharma906/status/1545300563356971008?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1545300563356971008%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.republicworld.com%2Fsports-news%2Fcricket-news%2Fwatch-videos-of-sourav-ganguly-dancing-on-streets-of-london-is-taking-over-the-internet-articleshow.html
ہندوستان کے سابق لیجنڈ سچن تندولکر بھی اس وقت اپنی فیملی کے ساتھ لندن میں ہیں۔ سورو گنگولی کی بیوی ڈونا کے ساتھ ان کی ایک تصویر ٹوئٹر پر وائرل ہو رہی ہے۔
کولکاتا کے پرنس نے 1992 میں گابا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 1996 میں لارڈز میں کھیلا جہاں انہوں نے 131 رنز کی سنچری اننگ کھیل کر لارڈز کے آنرز بورڈ میں اپنا نام درج کرایا۔1972 میں پیدا ہوئے ، گنگولی نے اپنے 17 سالہ کرکٹ کیریئر میں 113 ٹیسٹ اور 311 ایک روزہ میچوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے دونوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 18575 رنز بنائے اور 38 سنچریاں بھی بنائیں۔ گانگولی کو ان کی دمدار بلے بازی کے علاوہ جارحانہ کپتانی کے لیے بھی جانا جاتا ہے ۔جدید ہندوستانی ٹیم کی تشکیل کا سہرا گنگولی کے سرجاتا ہے ۔ انہوں نے 195 میچوں میں ہندوستان کی کپتانی کی جس میں سے ٹیم نے 97 میں کامیابی حاصل کی۔ وہ 2019کے آخر سے بی سی سی آئی کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS