امرناتھ یاترا: 15000 یاتریوں کو فوج نے محفوظ مقامات پر منتقل کیا ، 40افراد ابھی بھی لاپتہ، 16 ہلاک

0

نئی دہلی (ایجنسی) جموں و کشمیر میں امرناتھ گفا کے قریب جمعہ کی شام بادل پھٹنے سے خوفناک حادثہ پیش آیا۔ گفا کے سیلاب نے زبردست تبہائی مچائی اس سیلاب میں کئی عقیدت مند بہہ گئے۔ اس حادثے میں اب تک 16 افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ وہیں 40 افراد لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

آئی ٹی بی پی اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں۔ فوج نے 15 ہزار عازمین کو محفوظ مقام پر پہنچایا ہے۔ اسی دوران جموں و کشمیر کے ڈوڈا ایس ایس پی عبدالقیوم نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح تقریباً 4 بجے ٹھٹھری ٹاؤن کے گنٹی جنگل میں بادل پھٹنے کی اطلاع ملی۔ تاہم اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS