ایلن مشک نے کینسل کی ٹوئٹر خریدنے کی 44بلین ڈالر کی ڈیل

0

نئی دہلی (ایجنسی) : ٹیسلا کے چیف ایگزیٹکو افیسر اور دنیا کے امیر ترین انسان ایلن مسک نے اپنے فیصلے سے پوری دنیا کو حیرت زدہ کردیا ہے۔ جمعہ کو ٹوئٹر ڈیل کینسل کرکے انہوں نے ایک بار پھر سے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ مسک نے کہا کہ وہ ٹوئٹر کو خریدنے کے لئے اپنے 44بلین ڈالر کی ڈیل کو ختم کررہے ہیں۔ اس معاملے کو لے کر مسک نے الزام لگایا ہے کہ کمپنی اپنے پلیٹ فام پر فرضی اکائونٹس کی معلومات دینے میں ناکام رہی ہے۔ چونکہ ٹوئٹر بورڈ کے چیئرمین بریٹ ٹیلر کا کہنا ہے کہ ایلن مسک اور ٹوئٹر کے بیچ جو سمجھوتا ہواتھا۔ اس کو لاگو کرانے کے لئے ہم کورٹ کا روخ کریں گے۔ ٹیلر نے کہاکہ اس مجر کو کپمنی کسی بھی حال میں طے کرنا چاہتی ہے۔ اس کے لئے اب قانون کا سہارا لینا ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS