اسرائیلی ٹک ٹاکرز کی بجلی و پانی سے محروم غزہ کی مذاق اڑاتی ویڈیوز وائرل

0
اسرائیلی ٹک ٹاکرز کی بجلی و پانی سے محروم غزہ کی مذاق اڑاتی ویڈیوز وائرل
اسرائیلی ٹک ٹاکرز کی بجلی و پانی سے محروم غزہ کی مذاق اڑاتی ویڈیوز وائرل

اسرائیلی بربریت نے جہاں غزہ کو گزشتہ کئی روز سے پانی اور  بجلی سے محروم کر رکھا ہے وہیں غزہ میں صحت کا نظام غیر فعال جبکہ ایندھن ختم ہونے کے باعث تمام اسپتال  بھی بند ہونے کے دھانے پر ہیں۔

ایک طرف اسرائیلی سفاکیت کے باعث غزہ کے باسیوں کی حالت زار نے دنیا بھر کو ہلا کر رکھ دیا ہے تو دوسری طرف اسرائیل کے ٹک ٹاکرز غزہ کے مظلوم شہریوں کی بے بسی کا ویڈیوز بنا کر مذاق اڑا رہے ہیں۔

 سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ٹک ٹاکر اسرائیلی خاتون کو فلسطینی خواتین جیسا لباس پہن کر کیچپ اور میک اپ کے ذریعے زخمی بچوں اور خواتین کا مذاق اڑاتے دیکھا گیا ہے، اس ویڈیو میں اسرائیلی خاتون نے ہاتھ میں گریپ فروٹ اٹھائے یہ ظاہر کرنے کی بھی کوشش کی فلسطینی ماؤں کے بچوں کو مارے جانے والا فلسطین کا دعویٰ جھوٹا ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل نے فلسطین کے 3000 بچوں اور 1700 خواتین کو ابدی نیند سُلا دیا ہے: ریاض منصور

یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 50 یرغمالی مارے گئے: حماس

 اسرائیلی ٹک ٹاکرز کی چند  ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں، ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اسرائیل کو ایک بار پھر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS