غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 50 یرغمالی مارے گئے: حماس

0
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 50 یرغمالی مارے گئے: حماس
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 50 یرغمالی مارے گئے: حماس

غزہ: اسرائیل کی جانب سے لگاتار غزہ پر بم باری جاری ہے، جس میں اب تک قریب تین ہزار فلسطینی بچے شہید ہوگئے ہیں اور اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پچاس ہزار خواتین حاملہ سے ہیں اور وہ اس وقت پریشانی کے عالم میں ہے۔ اس دوران غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 50 اسرائیلی یرغمالی مارے جانے کی اطلاع ہے۔ یہ خبر حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے جمعرات کو دی۔
القسام نے مزید تفصیلات بتائے بغیر ایک پریس بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی کو نشانہ بناتے ہوئے شدید اسرائیلی بمباری میں پچاس یرغمالی مارے گئے۔

مصر اور قطر کی مشترکہ ثالثی کی کوششوں کے بعد حماس نے پیر کو غزہ میں یرغمال دو بزرگ اسرائیلی خواتین کو رہا کر دیا۔

مزید پڑھیں: غزہ میں ہزاروں حاملہ خاتون جنگ کے خاتمے کی دعا کرتی ہیں تاکہ ان کے بچے اسرائیلی بمباری کے شکار نہ ہو

اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع 20ویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔ اسرائیل میں کم از کم 1,400 اور غزہ میں 7,028 فلسطینی اس تنازعہ میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

(یو این آئی)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS