نائب صدرایم ونکیا نائیڈو نائیڈو کا لڑکیوں کو بااختیار اور تعلیم یافتہ بنانے پرزور

0

نئی دہلی : نائب صدرایم ونکیا نائیڈو نے لڑکیوں کی تعلیم اور ان کو بااختیار بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لڑکوں کو چھوٹی عمر سے ہی لڑکیوں کی عزت و احترام  کرنے کا درس دیا  جانا چاہئے۔
اتوار کو ’نیشنل گرلز ڈے‘کے موقع پر یہاں جاری ایک پیغام میں نائیڈو نے کہا کہ والدین کو لڑکیوں کو بااختیار اور تعلیم کو یقینی بنائیں اور ان کے ساتھ  جنسی معیار پر امتیازی سلوک نہیں کیا جانا چاہئے۔
نائب صدر نے کہا کہ معاشرے کی ذہنیت کو تبدیل کرنا اس وقت کی سب سے بڑی اور اہم ضرورت ہے اور اسی کے ذریعہ ہی لڑکیوں کو تحفظ اور بااختیار بنایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کے ساتھ ’ناقابل برداشت‘کی پالیسی اپنائی جانی چاہئے اور اس طرح کے برتاؤ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔
 نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے اتوار کے روز کہا کہ تعلیم کا مقصد محض معلومات اکٹھا کرنا نہیں بلکہ ایک بہتر انسان کی تعمیر ہونا چاہئے۔
عالمی یوم تعلیم کے موقع پر یہاں جاری ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ اساتذہ اور والدین کورونا کی وبا کے دوران تعلیم  کے عمل کو برقرار رکھنے کے لئے یہ دونوں مبارکباد کے مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا ’’عالمی یوم تعلیم کے موقع پرمیں تعلیمی اداروں ،اساتذہ اور والدین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ طلبا کی مجموعی ترقی کے لئے ایسی تعلیم فراہم کریں جس کے ذریعے معاشرتی اقدار کو  فروغ دیا جاسکے ۔تعلیم کا مطلب  صرف معلومات اکٹھا  کرنا نہیں بلکہ ایک بہتر انسان بننا ہے‘‘۔
 نائیڈو نے کہا کہ اس موقع  پر اساتذہ کو مبارکباد جنہوں نے وبا کے دوران بلا تعطل طلباء کی آن لائن تعلیم کو جاری رکھا اور طلباء کے تعلیمی سیشنوں کا بہترین استعمال کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS