وینکیا نائیڈو نے منگل پانڈے کی یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کی

0

نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے عظیم انقلابی منگل پانڈے کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔ نائیڈو نے اتوار کو یہاں کہا کہ قوم پرستی کے جذبات سماجی ثقافت میں پنہاں ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا ’’1857 میں ہندوستان کی پہلی جنگ آزاد کے سورمہ منگل پانڈے جی کے یوم پیدائش کے موقع پر عظیم انقلابی کی یادگار پر سلام کرتا ہوں۔ قوم پرستی کے جذبات سماجی ثقافت میں پنہاں ہوتے ہیں‘‘۔
نائیڈو نے کہا کہ مارچ 1857 میں بیرک پور میں منگل پانڈے کی بغاوت نے جس انقلاب کو جنم دیا، اسے ویرساورکر نے ملک کی پہلی جدو جہد آزادی قرار دیا۔ یہ جد وجہد قوم کو غیر ملکی اقتدار سے آزادی دلانے کی کوششوں میں سے ایک اہم سنگ میل تھی۔
انہوں نے کہا ’’اس انقلاب میں حصہ لینے والے متعدد بے نام مقامی سورماؤں کے بہادری کے قصے آج بھی ان علاقوں کے لوگوں کے ذہنوں میں ہیں۔ ان بہادروں کو ہماری تاریخ میں عزت و احترام دینا ہمارا فرض ہے‘‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS