ہندوستان کو وینٹی لیٹر فراہم کرے گا امریکہ: امریکی صدر ٹرمپ

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں ہند-امریکہ شراکت داری کو اہم قرار دیتے ہوئے ہندوستان کو وینٹی لیٹر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز ٹویٹ کیا’’ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ امریکہ اپنے دوست ہندوستان کو وینٹی لیٹر دے گا ۔ اس وبا کے دوران ہم ہندوستان اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ ہم كووڈ -19 کی ویکسین تیار کرنے کی سمت میں بھی تعاون کر رہے ہیں ۔ ہم ساتھ مل کر اس دشمن کو ہرائیں گے‘‘۔ 
واضح رہے کہ ہندوستان نے اپریل میں كووڈ -19 کے خلاف لڑائی میں امریکہ کی امداد کے تحت ہائیڈرو كسی كلوروكوين ادویات کی بڑی کھیپ بھیجی تھی ، جس کے بعد ٹرمپ نے مودی کی قیادت کو مضبوط قرار دیتے ہوئے ان کی تعریف کی تھی اور ہندوستان کا شکر ادا کیا تھا ۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS