ملک میں 85،940 افراد کورونا وائرس سے متاثر

0

ملک میں کورونا وائرس کا قہر عروج پر ہے اور اب کورونا وبا کے سب سے زائد تعداد والے ممالک کی فہرست میں ہندوستان 11 ویں مقام کے ساتھ ہی عالمی وبا کے مرکز چین سے آگے نکل گیا ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3970 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 85،940 ہو گئی اور اسی دوران 103 افراد کی ہلاکت سے ہلاک شدگان کی تعداد 2752 تک پہنچ گئی ہے ۔ 
مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے آج صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک 85،940 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 2752 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 30،153 افراد اس وبا سے مکمل طور صحت یاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے ۔
ہندوستان میں کورونا متاثرین کی تعداد چین سے زائد ہو گئی ہے، لیکن اس وبا سے یہاں شرح اموات کا گراف کم ہے ۔ چین میں اب تک 4637 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہندوستان میں یہ تعداد 2752 ہے ۔ ملک میں کورونا سے سب سے زائد مہاراشٹر متاثر ہوا ہے یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1576 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس کے بعد یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 29100 ہو گئی ہے اور مجموعی 1068 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 6564 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS