امریکی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں 40 ارب ڈالر یوکرین فنڈنگ ​​بل منظور

0

واشنگٹن: (یو این آئی) امریکی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں ہاؤس آف ری پریزینٹیٹیو نے یوکرین کے لیے تقریباً 40 بلین ڈالر مالیت کا یوکرین فنڈنگ ​​بل منظور کیا ہے۔
یہ بل منگل کو امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے 33 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کی درخواست کے بعد منظور کیا گیا۔ ایوان نے بل کے حق میں 368 اور مخالفت میں 57 ووٹ ڈالے جس کے بعد ایڈیشنل یوکرین سپلیمنٹری اپروپریشنز ایکٹ 2022 کو قانونی شکل دے دی گئی۔بل کی منظوری کے بعد اسپیکر نینسی پیلوسی نے ڈیموکریٹس کو خط لکھا ’’یہ پیکج یوکرین کو نہ صرف اپنی قوم بلکہ دنیا کے لیے جمہوریت کے تحفظ میں مدد فراہم کرے گا‘‘۔
اس کے بعد وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے اس قدم پر ایوان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا ’’، ہمارے اتحادیوں اور شراکت داروں کے تعاون سےآج تک ہماری مدد، یوکرین کے لوگوں کو کیف کی جنگ جیتنے اور ان کی آزادی کے دفاع میں مدد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ اس بل میں شامل اضافی وسائل ہمیں مزید توپ خانے، بکتر بند گاڑیاں اور ہتھیار بشمول گولہ بارود یوکرین بھیجنے کی اجازت دیں گے۔واضح رہے کہ صدر نے پیر کوایوان سے اس بل کو جلد سے جلد منظور کرنے کی اپیل کی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS