یوپی:یونیورسٹیوں اور ڈگری کالج میں سال آخر کے طلبہ کاآن لائن یا آف لائن امتحان ہوگا

0

لکھنؤ:اترپردیش حکومت نے یونیورسٹیز اورڈگری کالجوں میں سال اول و دوم کے طلبہ کو اگلی کلاس میں ترقی دینے اور سال آخر کے طلبہ کے امتحانات آن لائن یا آف لائن کرائے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نائب وزیر اعلی و اعلی تعلیم کے وزیر ڈاکٹر دنیش شرمانے جمعرات کو یہاں بتایا کہ یونیورسٹیوں اور ڈگری کالج میں سال آخر کے طلبہ  کا آن لائن یا آف لائن امتحان
ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز کے بی اے کے سال اول و دوم اور ایم اے کے سال اول کے سبھی طلبہ و طالبات کو سابقہ امتحانات میں ملے نمبر کی بنیاد پر اگلے
سال میں ترقی دی جائے گی جبکہ بی اے اور ایم اے کے سال آخر کے طلبہ کے امتحانات ہوں گے۔
انہوں نے امتحان کا وقت کم ہوگا اور کثیر متبادل سوالات بھی پوچھے جائیں گے۔ اس کے لئے ریاستی کی یونیورسٹیاں 23جولائی تک آخری سال کے طلبہ کے امتحانات
کا خاکہ تیار کر کے  محکمہ اعلی تعلیمات کو سونپیں گی۔ اس کے ساتھ ہی 3ستمبر تک  آخری سال اور آخری سمسٹر کے امتحانات آن لائن یا آف لائن کرانے کی ہدایت
دی گئی ہے۔ 
بعد اذاں 15اکتوبر تک بی اے سال آخر اور 31اکتوبر تک ایم اے سال آخر کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا جائےگا۔حالانکہ جو بھی طالب علم  قابل قبول وجوہات کی بنا
پر امتحان میں شرکت نہیں کر سکے گا انہیں ایک اور موقع دیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ یونیورسٹی گرانٹ کمیشن(یو جی سی) کی گائیڈ لائنس میں سبھی یونیورسٹیوں اور کالجوں کو آخری سال کے طلبہ و طالبات کے امتحانات ستمر تک منعقد
کرانے کو کہا گیا ہے۔یوجی سی کی طرف سے جاری گائیڈ لائنس کے مطابق سال آخر کے طلبہ کے امتحانات آن لائن یا آف لائن دو دونوں طریقوں سے منعقد کرائے
جاسکتے ہی۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS