این جی ٹی چینئی نے تلنگانہ سکریٹریٹ کے انہدام کے معاملہ کی سماعت کی

    0

    نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی)چینئی نے تلنگانہ سکریٹریٹ کے انہدام کے معاملہ کی سماعت کی۔کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی نے اس معاملہ کی جانچ کی خواہش کی کیونکہ یہ معاملہ ماحولیات سے جڑا ہوا ہے۔ریاستی حکومت اور مرکزی وزارت ماحولیات کو مدعا علیہ بنایاگیا ہے۔انہوں نے اپنی عرضی میں الزام لگایا کہ ریاستی حکومت ماحولیاتی منظوری کے بغیر سکریٹریٹ کی قدیم عمارتوں کو منہدم کررہی ہے تاہم ریاستی حکومت کے وکیل نے کہاکہ یہ معاملہ پہلے ہی ہائی کورٹ میں زیردوراں ہے۔اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے این جی ٹی نے کہاکہ وہ ہائی کورٹ میں معاملہ کی سماعت کے بعد دلائل کی سماعت کرے گا۔اس معاملہ کی اگلی سماعت پیر تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

      

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS