یوپی پبلک سروس کمیشن کا پریلمس امتحان 15 دسمبر کو

0

نئی دہلی: اترپردیش پبلک سروس کمیشن، پرونشیل سول سروس کا پریلمس امتحان بروز اتوار 15 دسمبر کو منعقد ہوگا۔ پی سی ایس پریلمس امتحان کے علاوہ کمیشن نے اسسٹنٹ کنزرویٹر آف فوریسٹ اور ریجنل فورسٹ آفیسر عہدے کے لیے بھی پریلمس امتحان منعقد کیا ہے۔ کمیشن نے ایڈمٹ کارڈ بھی جاری کردیا ہے۔ داخلہ کارٖڈ حاصل کرنے کے لیے امیدوار کمیشن کی آفشیل ویب سائٹ uppsc.up.nic.in پر جاکر اپنا ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کر سکتے   ہیں۔ 
پریلمس امتحان آگرہ ، علی گڑھ، ایودھیا، اعظم گڑھ، بارا بنکی، بریلی، گوتم بدھ نگر، غازی آباد، گورکھپور، جون پور، جھانسی، کانپور، لکھنؤ، متھرا، میرٹھ مرزا پور مراد آباد الہٰ آباد، رائے بریلی، سیتا پور اور وارانسی مراکز میں منعقد کیے جائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS