پیاز کئی امراض میں فائدے مند

0

ماہرین نے پیاز کا استعمال صحت کے لئے انتہائی فائدے مند قرار دیا ہے ۔ پیاز میں سلفائڈ کی مقدار کافی زیادہ پائی جاتی ہے۔ یہ خون کو پتلا کرتا ہے ۔کولیسٹرول کو کنٹرول کرتی ہے ۔پیاز سے کینسر جیسے موذی مرض سے بچا جاسکتا ہے ۔بچھو کے کاٹنے پر پیاز کا پانی لگادینے سے اس کے زہر کا اثر ختم ہوجاتا ہے اور درد بھی نہیں رہتا۔پیاز معدے کو طاقت دیتی ہے۔پیاز سے بھوک بھی کھلتی ہے۔
پیاز پھیپڑوں کے نظام کو بہتر طریقے سے کام کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ دمہ کے مرض میں مبتلا افراد کوکچی پیاز کھانے سے سانس کی تکلیف میں آرام ملتا ہے ۔ پیاز موسمی انفیکشنز سے محفوظ رکھتی ہے ۔پیاز کو اپنی روز مرہ خوراک کا حصہ بنانے سے شوگر میں آرام ملتا ہے ۔
زمانہ وسطی کے معالج مریض کے پاس جانے سے پہلے ہاتھوں میں پیاز پکڑ لیا کرتے تھے یا پیاز کا پانی ہاتھوں پر مل لیا کرتے تھے،تاکہ وہ مریض کے جراثیم سے محفوظ رہ سکے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS