ہندوستان پولیو سے پوری طرح پاک

0

 27مارچ 2014کو ولڈ ہلیتھ آرگنائزیشن نے اعلان کیا کہ ہندوستان پولیو سے پوری طرح محفوظ ہے۔پوری دنیا میں 24 اکتوبر کو پولیو ڈے کے نام سے منایا جاتا ہے ۔پولیو جیسی بیماری کے بارے میں لوگوں میں بیداری پیدا کرنا بہت ہی ضروری ہے ۔پولیو کی وجہ سے ہمار ا جسم مفلوج ہوکر رہ جاتا ہے یہ بیماری بڑوں کے مقابلے بچوں کو جلدی ہی اپنی گرفت میں لے لیتی ہے ۔یہ بیماری آلودہ پانی پینے سے،گندے پانی میں تیرنے سے ہوتی ہے کیوںکہ گندے پانی میں موجود وائرس کے جراسیم پولیو کو جنم دے سکتے ہیں ۔ پولیو کی روک تھام کرنی ہے تو بچوں کو پولیو ڈراپ پلانا بالکل نہیں بھولیں، پولیو سے بچنے کے لئے اپنے اردگرد صفائی کا خیال رکھیں،صحت مند غذا کا مکمل استعمال کریں۔
پولیو کی علامت :مریض کی حالت وائرس کی شدت پر منحصر کرتی ہے ۔پولیو کے فلو کی طرح ہوتے ہیںجیسے پیٹ درد، الٹیاں آنا،گلے میں درد،سرمیں درد، دل کی نسوں میں سوجن بھی آسکتی ہے ۔
 ہندوستان کو سال 2014میں بھلے ہی پولیوسے پوری طرح پاک کیا جاچکا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس کے وائرس واپس نہیں آسکتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ہر ایک بچے کے لئے پولیو کی خراک بہت قیمتی ہے اس لئے نہیں کہ بلکہ اس لئے کہ اس خراک سے آپ پولیو کے وائرس سے بچے رہیں گئے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS