ایس پی- آر ایل ڈی اتحاد نے جاری کی 29 امیدواروں کی پہلی فہرست

0
Oneindia

لکھنؤ(یواین آئی) اترپردیش اسمبلی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کے ذریعہ تاریخوں کے اعلان کے بعد سماج وادی پارٹی اور راشٹریہ لوک دل(آر ایل ڈی)اتحاد نے پہلے مرحلے کے تحت مغربی اترپردیش 29اسمبلی حلقوں کیلئے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا۔ایس پی- آر ایل ڈی اتحاد کی جانب سے جاری کی گئی امیدواروں کی فہرست میں 20امیدوار آر ایل ڈی کے ہیں، جبکہ 9امیدوار ایس پی کے ہیں۔جاری کی گئی لسٹ کے مطابق کیرانہ سے ناہید حسن( ایس پی)،کٹھور سے شاہد منظور(ایس پی)،میرٹھ سے رفیق انصاری(ایس پی)، باغپت سے احمد حمید(آر ایل ڈی) وغیرہ کے نام شامل ہیں۔اسی طرح سے دھولانا سے اسلم چوھری (ایس پی)، بلند شہر سے حاجی یونس(آر ایل ڈی)،سیانہ سے دلنواز خان(آر ایل ڈی)، کول سے سلمان سعید (ایس پی)، علی گڑھ سے ظفر عالم(ایس پی) سے اپنی قسمت آزمائیں گے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS