حکیم بقائی میڈیکیئرکی ادویات کی عوام کے درمیان منفرد مقبولیت

0

انور خان
جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میںیونانی ڈرگس مینوفیکچررس ایسو سی ایشن کی جانب سے پانچواں یومِ اڈما منایا گیا۔ جس کا افتتاح 14اکتوبر کو ہوا۔ ہندوستان کی تمام یونانی کمپنی اس اڈما میلے میں شرکت کی۔ جس میں عوام کی پہلی پسند حکیم بقائی میڈیکئیر پرایئویٹ لمیٹڈرہی۔کثیر تعداد میں لوگ کمپنی کے اسٹال نمبر پر۵۲ پرادویات کا ذائقہ لینے کے لئے تشریف لائے۔
حکیم بقائی میڈییکئر کا شمار ملک کی مشہورومعروف کمپنی میں ہوتا ہے۔کمپنی اپنے پروڈکٹ کی نمائش کرنے کی غرض سے اس میلے میں شرکت کی۔ کمپنی کے پروڈکٹس کی تعریف عوام کے الفاظ میں خوب دیکھنے کو ملی۔ اس سے یونانی طریقہ علاج مزید لوگوں تک پہنچا۔
حکیم بقائی کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد جنید حسن نے کہا کہ ہمارے پروڈکٹس کی کوالٹی کی وجہ سے کمپنی ہر روز ترقی کے نئے پہلو کو پہنچ رہی ہے۔ہماری کوشش ہے کہ ہماری دوائیاںعوام کے درمیان مناسب رقم میں رسائی ہو تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ فائدہ حاصل کر سکیں۔ہمارے پروڈکٹس جوڑوں کے درد کے لئے آرتھوسال، تمام عام جسمانی کمزوری کو دور کرنے کے لئے حلوہ گھیکوار، چربی کو ختم کرنے کے لئے فیٹو برن بہت مقبول ہیں اور ان کے علاوہ دیگر ادویات بھی مخصوص امراض کو دور کرنے میں بہت ہی کارگر ثابت ہیں۔
حکیم بقائی میڈیکئرملک کی تقریباًسبھی ریاستوں میں اپنے ڈسٹری بیوٹر کے ذریعہ دوائیاں مہیا کرا رہی ہے۔
کمپنی کا صرف یہی مقصد ہے کہ کوالٹی دوائیاں بنا کر عوام کی خدمت میں حاضر کرتے رہیں۔ اس مقصد کو انجام تک پہنچانے کے لئے حکماء کی ٹیم کے ساتھ دن و رات محنت کر رہے ہیں۔ حکیم بقائی میڈیکئر کا عزم ایک صحت مند معاشرہ کو وجود میں لانا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS