بیوی کے قاتل کا منفرد رویہ، جانیں قتل کے بعد کیا کیا

0
Image: The real Kashmir News

کانپور:(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع کانپور دیہات کے بھوگنی پور علاقے میں آج ایک شخص نے روز روز کے جھگڑے سے پریشان ہوکر بیوی پر پھاوڑ سے حملہ کر کےقتل کردیا اور خود تھانے پہنچ کر پولیس کو قتل کے واردات کی اطلاع دی۔
پولیس ذرائع کے مطابق کانپور دیہات کے بھوگنی پور کوتوالی علاقے میں استیاں امریاں گاؤں باشندہ رامو نے پولیس کو بتایا کہ بیوی اوما(22) آئے دن اس سے کسی نہ کسی بات پر جھگڑا کرتی رہتی تھی۔ جس سےپریشان ہوکر اس نے اپنی بیوی کاپھاوڑے سے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ حادثے کی جانکاری سی او بھوگنی پور پربھات کمار اور کوتوال ویجناتھ سنگھ کو دی۔ دونوں پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے اور خاتون کی لاش کو قبضے میں لے کر کاروائی شروع کردی۔
انہوں نے بتایا کہ بیٹی کے قتل کی اطلاع پر اہل خانہ موقع پر پہنچے اور ہنگامہ کرنے لگے لیکن ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے سمجھا بجھا کر اہل خانہ کو خاموش کراتے ہوئے قتل کے ملزم کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنے کا تیقن دیا۔متاثرہ کے والد انل نے بتایا کہ پانچ اگست کو گھر میں چھٹی کی تقریب تھی۔ سات اگست کو اوما سسرال گئی تھی اور کل رات ہی وہ اپنے گھر آئی تھی اور آج صبح اس کے قتل کی اطلاع ملی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS