سست اوور ریٹ کے لئے انگلینڈ اورہندوستانی ٹیم کے دو پوائنٹس کٹے

0
Image: The Indian Express

دبئی، 11 اگست (یو این آئی) انگلینڈ اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم پر بدھ کے روز ناٹنگھم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں سست اوور ریٹ کے لئے 40 فیصد میچ فیس کاجرمانہ لگایا گیا ہےاور دونوں ٹیموں کے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیوٹی سی) کے دو دو پوائنٹس کاٹے گئے ہیں۔مقررہ وقت کوذہن میں رکھتے ہوئے یہ پایا گیا کہ دونوں ٹیموں نے ہدف سے دواوور کم ڈالے، جس کے پیش نظرمیچ ریفری کے آئی سی سی ایلیٹ پینل کےکرس براڈ نے یہ جرمانہ لگایا۔آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا، “کھلاڑیوں اور ان کے انفرادی سپورٹ اسٹاف کے لئے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22، جوسست اوور ریٹ سے متعلق ہے، کے مطابق کھلاڑیوں کو ان کی میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کیا جاتا ہے، جب ان کی ٹیم مقررہ وقت میں پورے اوور ڈالنے میں ناکام رہتی ہے۔ اس کے علاوہ آئی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کھیلنے کی شرائط کے آرٹیکل 16.11.2 کے مطابق ایک ٹیم کاہرایک اوور ہر شارٹ کے لئے ایک پوائنٹ کاٹا جاتا ہے۔ چونکہ اس معاملے میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ اور بھارتی کپتان وراٹ کوہلی نے خلاف ورزی اور جرمانے کوقبول کی ہے، اس لئے معاملے میں کوئی باقاعدہ سماعت نہیں ہوئی۔ دونوں ٹیموں کے اب آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2021-23 پوائنٹس ٹیبل میں دو دو پوائنٹس ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹرینٹ برج پر کھیلا گیا پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ اتوار کو خراب موسم کی وجہ سے ڈرا ہوا گیاتھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS