ورلڈچیمپئن شپ کاخطاب میرا اگلا ہدف:نیرج چوپڑا

0

نئی دہلی: (یو این آئی) حال ہی میں اختتام پذیر ٹوکیواولمپک میں ملک کے لئے پہلا ایتھلیٹکس طلائی تمغہ جیتنے والے اسٹار انڈین نیزہ پھینکنے والے نیرج چوپڑا اپنے طلائی تمغے سے مطمئن نہیں ہیں اور اب 15 سے 24 جولائی 2022 تک امریکہ کےاوریگون میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پوڈیم (ٹاپ تھری) میں ٹاپ پر پہنچنے پرنظررکھے ہوئے ہیں۔ نیرج نے یہاں منگل کو ایتھلیٹکس فیڈریشن آف انڈیا (اے ایف آئی) کے زیر اہتمام منعقدہ اعزازی تقریب کے دوران کہا، ’’میں نے پہلے کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمزنیزاب اولمپک گیمز میں طلائی تمغہ جیتا ہے، لہذا اب میرا اگلا ہدف اگلے سال ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتناہے۔ ورلڈ چیمپئن شپ ایک بڑا مقابلہ ہے اور بعض اوقات اولمپک کھیلوں کے مقابلے میں مشکل ہوتا ہے۔ میں اس اولمپک گولڈ سے مطمئن نہیں رہوں گا۔ میں دوبارہ کامن ویلتھ گیمز، ایشین گیمز اور اولمپک گیمز کے خطاب جیتنا چاہوں گا۔ ”

چیمپئن ایتھلیٹ نے یہ بھی کہا کہ کیرالہ میں قومی کھیلوں کے دوران پانچویں نمبر پر رہنے کے باوجود 2015 میں اے ایف آئی کی طرف سےقومی کیمپ میں ان کی شمولیت ان کے کیریئر کا ایک اہم موڑ تھا۔ انہوں نے کہا ، “میرے قومی کیمپ میں شامل ہونے کے بعد سب کچھ بدل گیا جیسے سامان، تربیتی سہولیات اور خوراک۔ ملک کے بہترین بھالا پھینکنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ کا احساس خاص تھا۔ “تقریب کے دوران ایتھلیٹکس فیڈریشن آف انڈیا (اے ایف آئی) نے نیرج کے ٹوکیواولمپک میں تاریخی طلائی تمغہ جیتنے کے دن یعنی سات اگست کو نیشنل جیولن تھروڈے کے طورپر منائے جانے کااعلان کیا۔ ایف آئی کی پلاننگ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر للت بھنوٹ نے اس دوران کہا، “ہم اب سے ہرسال ساتھ اگست کو قومی نیزہ پھینکنے کے دن کے طور پر منائیں گے اوراگلے سال سے ہماری منظورشدہ یونٹیں اس دن اپنی اپنی ریاستوں میں جیولن تھرومقابلہ منعقد کریں گی۔”قابل ذکر ہے کہ ہریانہ کے پانی پت کے کھنڈیرگاوں کے رہنے والے 23 ​​سالہ نیرج ٹوکیو 2020 میں ہفتہ کو ابھینو بندرا کے بعد اولمپک میں انفرادی گولڈ جیتنے والے دوسرے ہندوستانی بنے تھے۔ انہوں نے 87.58 میٹر کی بہترین کوشش کے ساتھ جیولین تھرو ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتاتھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS