یوکرین کے صدر کی پوتن کو مذاکرات کی دعوت

0
RepublicWorld

کیف (ایجنسیاں) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے کہا ہے کہ وہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی میز پر آئیں۔اْنھوں نے یوٹیوب پر جاری اپنے پیغام میں روسی زبان میں کہاکہ میں روس کے صدر سے مخاطب ہونا چاہتا ہوں۔ پورے یوکرین میں جنگ ہو رہی ہے۔ آئیں مذاکرات کی میز پر بیٹھیں تاکہ لوگوں کی موت رک سکے۔اس کے بعد اْنھوں نے یوکرینی افواج سے کہا کہ وہ ’قدم جمائے رکھیں۔‘ زیلنسکی نے یوکرینی زبان میں اپنی فوجوں سے کہاکہ آپ ہی ہمارا سب کچھ ہیں۔ آپ ہی ہماری ریاست کے محافظ ہیں۔‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS