یوکرین بحران : برطانیہ کا 5 روسی بینکوں اور تین ارب پتی شخصیات پر پابندیاں لگا نے کا اعلان

0
PiPaNews

لندن: (یواین آئی) یوکرین کے حوالہ سے روس کی بڑھتی’دادا گیری‘پر برطانیہ نے 5 روسی بینکوں اور تین ارب پتی شخصیات پر پابندیاں لگا نے کا اعلان کردیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ارب پتی افراد میں گنیڈی تمشینکو، بورس روٹنبرگ اور ایگور روٹنبرگ شامل ہیں۔ برطانوی میڈیا نے مزید بتایا کہ پابندی کی زد میں آنے والے افراد کے برطانیہ میں تمام اثاثے منجمد کر دیئےجائیں گے جب کہ ان افراد پر برطانیہ آنے پر بھی پابندی لگا دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق روس کا مشرقی یوکرین کے روس نواز 2 علاقوں کی آزاد حیثیت تسلیم کرنے کے معاملہ پر برطانیہ نے پانچ روسی بنکوں اور تین شخصیات پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ برطانوی وزیراعظم نے پانچ بینکوں کے علاوہ تین ارب پتی افراد پر بھی پابندیاں لگائی ہیں جس میں گنیڈی تمشینکو،بورس روٹنبرگ اورایگور روٹنبرگ شامل ہیں۔
بورس جانسن نے کہا ہے کہ تمام برطانوی شہریوں پر پابندی ہوگی کہ وہ ان افراد اور بینکوں سے کسی قسم کا لین دین نہ کریں،یہ پابندیاں پہلے مرحلے پر لگائی گئی ہیں اور مزید پابندیاں بھی لگائی جا سکتی ہیں۔ بورس جانسن نے مزید کہا کہ برطانیہ کی آخری لمحے تک بحران کا سفارتی حل نکالنے کی کوشش ہوگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS