لکھیم پور متاثرین کا سپریم کورٹ جانا حکومت کے لیے شرمناک: پرینکا

    0
    www.indiatoday.in

    نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس کی اتر پردیش کی انچارج وجنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے لکھیم پور کھیری میں گاڑی سے کچلے جانے والے کسانوں کے خاندانوں کا انصاف کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنا حکومت کے لیے شرمناک قرار دیا ہے۔ پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کے روز کہا کہ متاثرین کے اہل خانہ کو خود حکومت کو انصاف دینا چاہئے تھا، لیکن حکومت ان کے تئیں غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کر رہی ہے، جس کی وجہ سے انہیں خود انصاف کے حصول کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ کتنی شرم کی بات ہے کہ لکھیم پور کسان قتل عام کے متاثرین کے خاندانوں کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنا پڑرہاہے اور انصاف مانگنا پڑتا ہے۔ ذمہ داری حکومت کی تھی، لیکن بی جے پی نے وزیر کے بیٹے کو بچانے کے لیے اپنی پوری طاقت استعمال کی۔ کسان بی جے پی حکومت کی اس ناانصافی کوکبھی نہیں بھولیں گے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS