چنڈی گڑھ میں بجلی سپلائی 36گھنٹے متاثر رہی، اسپتالوں کو سرجری ملطوی کرنی پڑی

    0
    Tribune India

    نئی دہلی (ایجنسی) : بجلی کے محکمہ کے ورکروں کی تین روزہ ہڑتال کی وجہ سے کئی حصوں میں 36گھنٹے سے بجلی نہیں رہی۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانی ہورہی ہے ۔ بجلی نہیں ہونے سے پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ پیر شام سے ہزاروں گھروں میں بجلی پانی کی سپلائی نہیں ہورہی ہے۔ تہاں تک کی کئی شہر کے علاقوں میں ٹریفک لائٹ تک کام نہیں کرہی ہے۔ اتنا ہی نہیں بجلی نہیں ہونے کے چلتے سرکاری اسپتالوں نے سرجری کو بھی روک دیا ہے۔چنڈی گڑھ کے ہیلتھ سرویس ڈائریکٹر ڈاکٹر سمن سنگھ نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی سے بات چیت میں کہا کہ ’’ہمارے پاس جنریٹر ہیں۔ لیکن آپ ایک جنریٹر پر اسپتال کا 100فیصد بھار نہیں ڈال سکتے ہیں۔ اس لئے ہم اپنی پہلے سے طے سرجری کو ملطوی کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ آن لائن کلاسس اور کوچنگ ادارے بھی بند کردے گئے ہیں۔ بجلی نہیں ہونے کے چلتے بچے پڑھائی تک نہیں کرپارہیں ہیں۔ اس معاملے میں چنڈی گڑھ انتظامیہ کے افسروں نے دعوی کیا کہ انہیں بجلی سپلائی بنائے رکھنے کا انتظام کیا گیا تھا۔ لیکن شہر کے کئی علاقوں کے رہائشی اور تاجروں نے بجلی گل ہونے کی شکایت کی ہے۔ بجلی ملازمین چنڈی گڑھ میں بجلی سپلائی کا نجکاری کرنے کے فیصلے کو لے کر یہ ہڑتال کررہے ہیں۔ دراصل احتجاج کررہے ملازمین کو ڈر ہے کہ نجکاری سے ان کی خدمات شرطوں میں بدلائو آئے گا اور بجلی ریٹس میں اضافہ ہوگا۔ یونین ٹریٹری کے مشیر دھرم پال نے بجلی ورکروں کے محکمہ کے ساتھ میٹنگ بھی کی تھی لیکن ابھی تک کوئی حل نہیں نکل سکا۔

    ترجمہ :دانش رحمنٰ

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS