سپریم کورٹ نے’رام سیتو‘پر مرکز سے جواب طلب کیا ، 9 مارچ کو سماعت

0
www.dnaindia.com

نئی دہلی : (یو این آئی) سپریم کورٹ نے’رام سیتو‘کوتاریخی یادگار کا درجہ دینے سے متعلق ایک عرضی پر بدھ کے روز مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا۔ چیف جسٹس این وی رامنا کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر سبرامنیم سوامی کی طرف سے دائرعرضی پر جلد شنوائی کی استدعا پر مرکزی حکومت کوحلف نامہ دائر کر کے اپنا جواب داخل کرنے کا حکم دیا۔ ڈویژن بینچ نے معاملے کی اگلی سماعت کے لیے 9 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے۔ راجیہ سبھا رکن اسمبلی سبرامنیم سوامی نے 2018 میں عرضی داخل کی تھی ۔ اس معاملے میں انہوں نے تقریباً دو سال قبل بھی جلد سماعت کی استدعا کی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS