اترپردیش کے ضلع سونبھدر میں سڑک حادثے میں 3کی موت

    0

    سونبھدر: (یواین آئی) اترپردیش کے ضلع سونبھدر کے پنو گنج تھانہ علاقے میں انتخابی مہم کے بعد گھر واپس لوٹ رہے تیز رفتار دو موٹر سائیکلوں کی ٹکر میں تین افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر ایک شدید طور سے زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ منگل کی در شام رانکی گاؤں باشندہ شبھم شکلا(25)اور سیمری گاؤں باشندہ ابھئے مشرا(18) ایک امیدوار کے حق میں انتخابی مہم کر بائیک سے واپس لوٹ رہے تھے۔ وہ لوگ بجرا موڑ کے پاس پہنچے اسی وقت سامنے سے آرہی تیز رفتار بائیک سے ٹکر ہوگئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ دونوں بائیکوں کو پرخچے اڑ گئے۔ حادثے کے بعد موقع پر پہنچے مقامی لوگوں نے ایمبولنس و پولیس کو مطلع کیا۔ اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو ایمبولنس کے ذریعہ ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے تینوں کو مردہ قرار دے دیا جبکہ شدید طور سے زخمی نوجوان کو وارانسی ریفر کردیا۔ڈاکٹر نے بتایا کہ حادثے میں شبھم اور ابھئے کے علاوہ ایک 24سالہ نوجوان کی موت ہوئی ہے جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS