لندن: (یو این آئی/ سپوتنک) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اگلے ہفتے ہندوستان کا دورہ کریں گے اور نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ ڈاؤننگ اسٹریٹ نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ ڈاؤننگ اسٹریٹ نے کہا’’یہ دورہ 21 اپریل کو احمد آباد میں سرکردہ تاجروں سے ملنے اور برطانیہ اور ہندوستان کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی، اور عوام سے عوام کے تعلقات پر بات چیت کے لیے شروع ہوگا۔” یہ پہلا موقع ہوگا جب کوئی برطانوی وزیر اعظم گجرات کا دورہ کرے گا۔
مسٹر جانسن سے توقع ہے کہ وہ گجرات میں سائنس، صحت اور ٹیکنالوجی کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ برطانیہ اور ہندوستان میں کلیدی صنعتوں میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کریں گے۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.